• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ حفصہ کی مہتمم ام حسان سمیت 16 افراد کا مزید جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) شہزاد ٹائون پولیس نے دہشتگردی، ڈکیتی، بلوے، کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کے الزام میں گرفتار لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ مہتمم جامعہ حفصہ ام حسان سمیت 16 دیگر طلبہ و طالبات کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ام احسان پہلے ہی سات روز سے جسمانی ریمانڈ پر ہیں ان کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کو بھی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے لال مسجد کے چاروں اطراف سڑکوں پر دھرنا دے کر ٹریفک بند رکھی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے صورتحال کو مخدوش ہونے سے بچانے کی پالیسی پر عمل کیا۔
اہم خبریں سے مزید