دبئی(سبط عارف) دنیا کے مصروف ترین مرکز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال تک سالانہ تقریبا 10کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد و رفت کے ہدف کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق، دبئی ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو پال گرفیتھ نے بتایا کہ 2026 کے اختتام تک 9 کروڑ 53 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے، جبکہ اگلے دو سال تک مسافروں کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہو جائے گی۔