اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)جرمنی کا پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا عندیہ ، وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے جرمن وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پرجرمن وفد نے بتایا کہ جرمنی کی جانب سے پاکستان میں ایک بڑی فیکٹری لگائی جا رہی ہےیہ پاکستان میں جرمنی کی ایک بڑی براہ راست سرمایہ کاری ہوگی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ قیصر شیخ نے کہا کہ جرمنی کا پاکستان میں بہترین تجربہ ہےپاکستان 25 کروڑ لوگوں کی بڑی مارکیٹ ہے، یہاں بڑا پوٹینشل ہےپاکستان کے سٹاک ایکسچینج نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، پاکستان میں کاروبار کیلئے کمپنیوں کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے،ہم جرمنی کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ہمارے خصوصی اقتصادی زونز دس سال تک تمام ٹیکسز سے مستثنیٰ ہیں، اقتصادی زونز میں سرمایہ کرنے کا جرمنی کیلئے بہترین موقع ہے بتایا کہ، جرمن وفد نےہماری پاکستانی مارکیٹ میں کافی دلچسپی ہے، یہ گروئنگ مارکیٹ ہے۔