• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ راہداری گیٹ چار سال بعد کھل گیا

ماشکیل ( آئی این پی ) ماشکیل میں پاک ایران سرحد پر واقع (کاٹاگر)زیروپوائنٹ راہداری گیٹ چار سال بندش کے بعد کھول دیا گیا،آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے فیتہ کاٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل کے لئے راہداری گیٹ زیروپوائنٹ کا کھلنا انتہائی خوشی کی بات ہے لوگوں کو اب ہمسایہ ملک ایران آمدورفت میں کوئی مشکل نہیں ہو گی ۔
اہم خبریں سے مزید