کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ ”کیس نمبر 9“ ناظرین میں گہری پذیرائی حاصل کر رہا ہے، ڈرامہ ”کیس نمبر 9“ میں نیا موڑ ، تجسس سے بھر پور قسط آج ”جیوٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ معروف صحافی اور ”جیونیوز“ کے مقبول پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ کی تحریر، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ”خدا اور محبت“ و ”خئی“ کے ہدایتکار سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بننے والا شاہکار اپنے منفرد موضوع اور طاقتور کہانی کے باعث ناظرین کے دلوں کو چھو رہا ہے۔ڈرامے میں معروف اداکارہ آمنہ شیخ کی انٹری ہوگئی ہے جسے ناظرین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ڈرامے میں صبا قمر، فیصل قریشی، جنید خان، آمنہ شیخ، گوہر رشید، حنا بیات، علی رحمان خان، نوین وقار، مزنا وقاص، فائزہ گیلانی، عذرا محی الدین اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“ ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8بجے صرف ”جیو ٹی وی“ پر نشر کیا جاتا ہے۔