• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیہ: کمرہ عدالت میں جج کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

ترانا (جنگ نیوز) البانیہ کی ایک عدالت میں ملزم نے جج کوگولی مارکرہلاک کردیا۔حملہ آورموقع سے فرار ہو گیا تھا لیکن بعد میں اسے گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جسٹس استرت کالاجاکو ایک ملزم نے کمرہ عدالت میں گولی مار دی جوہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ملزم نے سماعت میں شامل دو دیگر افراد کو بھی گولی ماری تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔قتل کے محرک یا زیرِ سماعت مقدمے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات نہیں ملیں۔ تاہم عدالت کی ویب سائٹ پر موجودمقدمے کا تعلق ایک جائیداد سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید