• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں جمعہ سے منگل تک بارشوں کی پیش گوئی

دبئی ( سبط عارف ) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات (NCM) نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ 10اکتوبر سے منگل 14 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں کہیں ہلکی اور بعض مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی "وام" کے مطابق یہ بارشیں عرب امارات کے جنوب سے آنے والے سطحی کم دباؤ کے نظام کے باعث ہوں گی جس کی وجہ سے بالائی سطح پر ٹھنڈی اور مرطوب ہوائیں موسم کو تبدیل کریں گی۔اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق ، اماراتی ریاست راس الخیمہ اور فجیرہ میں اس ہفتے کے آخر میں بارش کے زیادہ امکانات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید