• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی پائیدار ترقی میں بینکاری شعبے کا کردار فیصلہ کن ہے، صدر نیشنل بینک

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی پائیدار ترقی میں مالیاتی اور بینکاری شعبے کا کردار اہم اور فیصلہ کن ہے، پاکستان بزنس سمٹ کے ”ڈائیلاگ آن دی سمفونیز آف ایکوسسٹم کے عنوان سے پشاور میں ہونے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتےہوئے رحمت حسنی نے کہا کہ نیشنل بنک ملک کا پہلا مالیاتی ادارہ ہے جس نے ملک میں پائیدار اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے رینیوایبل فنانسنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این بی پی ملک میں کلین انرجی کے فروغ اور ملک کی گرین انرجی ٹرانزیشن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید