• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملوں کے بعد کانگریس نے غیرملکی دباؤ میں پاکستان پر حملہ روکا، مودی کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد کانگریس نے غیر ملکی دباؤ میں پاکستان پر حملہ روکا۔تیسرے ملک کے دباؤ پر کارروائی سے گریز ، کانگریس کی کمزوری نے دہشت گردوں کو مضبوط کیا۔خمیازہ ملک کو مزید جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد یو پی اے حکومت نے ایک تیسرے ملک کے دباؤ میں آکر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی روک دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی یہ کمزوری دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کا باعث بنی، جس کا خمیازہ ملک کو مزید جانی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑا۔جب کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بیانات پر بھارتی حکومت کو وضاحت دینی پڑ رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید