لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب میں تھیٹر انڈسٹری کی بحالی اور فحاشی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سٹیج اداکاروں اور فنکار برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔ تھیٹر فنکاروں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کو "تھیٹر انڈسٹری کے لیے نئی زندگی" قرار دیا۔آغا ماجد نے کہا کہ "پنجاب حکومت نے تھیٹر ڈرامے کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خود مختلف تھیٹرز کے دورے کیے، جو ان کی سنجیدگی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم حکومت کے اعتماد اور ایس او پیز پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ہم عظمیٰ بخاری کا ساتھ دیں گے اور وہ ہمارا ساتھ دیں گی۔