• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا صدر مملکت،وزیر اعظم ودیگر کو خط، ملک کی ابتر تعلیمی صورتحال پر تشویش کا اظہار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے صدرِ مملکت ، وزیرِ اعظم ، صوبائی وزرائے اعلیٰ،چئیرمین ہائیر ایجوکیشن پاکستان ،وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم سمیت سیاسی، تعلیمی اور سماجی شخصیات کے نام کھلا خط ارسال کیا۔ خط میں ملک کی ابتر تعلیمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مطلوبہ بجٹ فراہم کرنے، جامعات کے معیارِ تعلیم بہتر بنانے اور طلبہ مسائل سمیت دیگر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔صاحبزادہ وسیم حیدر نے خط میں واضح کیاکہ پاکستان کا نظام تعلیم اس وقت شدید بحران سے گزررہاہے۔ملک میں اس وقت ڈھائی کروڑ بچے سکولز سے باہر ہیں جن میں تقریبا 1کروڑ پنجاب،74لاکھ سندھ،پچاس لاکھ خیبرپختونخوا اور 34لاکھ بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
لاہور سے مزید