لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کوئٹہ میں ٹرین آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسیزکے ذریعے پاکستان کا امن خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔پاک فوج اور سیکورٹی ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔