لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی سپورٹس سکیموں میں اب تک 77 فیصد فنڈز استعمال ہوچکے ہیں اورجدید سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت ترقیاتی سپورٹس سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس سہولیات فنڈز کی یوٹیلائزیشن، تعمیراتی رفتار اور معیار کاجائزہ لیا گیا،پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد، ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ اور پی ایم یو سپورٹس کے افسران نے شرکت کی ہے۔