• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود کا شادی کی عمر والی لڑکیوں کی ماؤں کو اہم مشورہ

جویریہ سعود---فائل فوٹو
جویریہ سعود---فائل فوٹو 

معروف ٹیلی ویژن کی اداکارہ، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، گلوکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے بیٹیوں کی ماؤں کو مشورہ دیا ہے۔

’جیو‘ انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’بجو‘ کی رائٹر جویریہ سعود نے ’جیو ڈیجیٹل‘ کو انٹرویو دیا ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بجو ڈرامے کی کہانی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کی ماؤں کو ملنسار ہونا چاہیے، ملنے جلنے سے لڑکیوں کے لیے رشتے کے راستے کھلتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اکثر مائیں کہتی ہیں کہ ہمیں ملنا جلنا پسند نہیں، ہمیں اپنے گھر ہی میں رہنا اچھا لگتا ہے، یہ غلط رویہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جو لڑکیاں شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہیں اور ان کی شادی نہیں ہو پاتی، اس میں ان کی والدہ کا بھی قصور ہوتا ہے، لڑکیوں کی ماؤں کو بچیوں کے رشتے ہونے کی عمر سے ہی ہاتھ پاؤں مارنا، کوششیں کرنا شروع کر دینی چاہیے۔


جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے رشتے کرنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ مائیں لوگوں میں اٹھیں بیٹھیں اور معاشرتی تعلقات بڑھائیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل ’بجو ‘ کی مڈل کلاس لڑکی، اپنی مڈل کلاس لڑکیوں کے گرد گھومتی کہانیوں اور اپنے بچپن سے متعلق بھی بات کی۔

واضح رہے کہ جویریہ سعود ٹی وی ڈرامہ بجو کی رائٹر ہیں۔ 

اس ڈرامہ سیریل کو عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایت کاری مظہر معین کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید