• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وندر میں ٹول ٹیکس کے نام پر خود ساختہ ناکہ قابل مذمت ہے، نور شاہوانی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونر ز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی ،مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ نے این ایچ اے کی جانب سے وندر میں ٹول ٹیکس کے نام پر خود ساختہ ناکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ناکے بھتہ خوری کے زمرے میں آتے ہیں اور این ایچ اے نے بلوچستان میں عوام اور ٹرانسپورٹزر کو کوئی سہولت نہیں دی اور ٹرانسپورٹرز کو لوٹنے کیلئے مختلف قسم کی پالیسیاں بنا رہی ہے جس کی مخالفت کرتے ر ہیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب طرز کی سڑکیں اور سہولیات دئیے بغیر ہم کسی صورت ٹول ٹیکس نہیں دیں گے، شاہراہوں پر مسافربسوں اور ٹرکوں کو لوٹا جاتا ہے اورہم عدم تحفظ کے شکار ہیں، ہمارے ٹرکوں کو ہر چیک پوسٹ پر چیکنگ کی آڑ گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ہی واحد تنظیم ہے جس نے ہر فورم پر اسمگلنگ اور اسمگلروں کی مخالفت کی ہے انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نہ اسمگلر ہیں نہ ہی اسمگلنگ کرتےہیں، اسمگلر کا گڈز ٹرانسپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اسمگلروں کو ملک و قوم کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلروں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے ۔ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان سے اسمگلروں سے اور اسمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے اور گڈز ٹرانسپورٹروں کو این ایچ اے کی زیادتوں نجات دلائی جائے، شاہراہوں پر تحفظ دینے کیلئے ایماندار اہلکاروں کو تعینات اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کرکے شاہراہوں پر ہمیں تحفظ دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید