کوئٹہ (آن لائن) جمعیت ضلع کوئٹہ کی نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی عبدالصادق نورزئی و دیگرنے کہاہے کہ تاجر برادری رمضان المبارک میں گرانفروشی سے اجتناب کرے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ عوام سے کیے گئے وعدوں میں ناکام ہوچکے ہیں ۔چینی کی قیمت میں خودساختہ اضافے کانوٹس لے کر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے رمضان المبارک نیکوں کا موسم بہار ہے اس بابرکت مہینے میں گناہوں سے اجتناب اور تقوی اختیار کرنا چاہیے رہنمائوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبر وتحمل اور برداشت کا مہینہ ہےسوئی سدرن گیس کمپنی اورکیسکو افطاروسحر کے وقات میں لوڈشیڈنگ سے گریز کرکے فراہمی یقینی بنائیں۔