کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ میں ایس بی کے امیدواروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی اور آمریت پسند روئیے کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں نے شدید سردی اور بارش کے باوجود اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کے لیے پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، لیکن حکومت نے ان کے جائز مطالبات سننے کے بجائے انہیں گرفتار کر کے اپنی غیر سنجیدگی اور جابرانہ طرزِ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا ہے۔یہ عمل بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے۔