کوئٹہ (پ ر)نیٹ ورک فار پیس اینڈ جسٹس کےعہدیداروں ایڈووکیٹ منور کاسی ،ایڈووکیٹ سلیم بلوچ ،ایڈووکیٹ غفار لہڑی ،ایڈووکیٹ ظفراحمد مینگل ،ایڈووکیٹ امجدعلی رئیسانی ،آغا فیاض کاسی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں سابق ایڈووکیٹ جنرل،پی ایچ ڈی ڈاکٹربراہوئی اکیڈمی کے چیئرمین ،دانشور محقق ڈاکٹر صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک عظیم دانشور اور ایک قدآور شخصیت تھے ۔انہوںنے قانون اور علم وادب کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گی ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صلاح الدین مینگل کی وکالت کے شعبے میں خدمات جونیئرز کےلیے مشعل راہ ہیں ۔براہوئی زبان و ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔وہ بلوچستان کے لیے ایک سرمایہ تھے اور آج بلوچستان اپنے ایک قیمتی سرمایہ سے محروم ہوگیا ہے ۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔