کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان بازار کا انعقاد کیا جائے جبکہ اس کے ساتھ تمام ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کریں اور نرخ نامے کی پابندی یقینی بنائی جائے کیونکہ اس بابرکت مہینے میں ہر کوئی اپنی مرضی کا ریٹ مقرر کرکے عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتاانہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ مارکیٹ کمیٹی زراعت رمضان بازار میں سبزیاں پھل سستے داموں فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر تندور، دودھ فروش اور سموسے و پکوڑے والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ ناجائز منافع کمانے سے گریز کریں اور مقررہ کردہ نرخ پر اشیاء کی فراہمی کی جائے۔