کوئٹہ (پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن (پی ٹی یو ڈی سی )کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نذرمینگل ،غلام رسول ،یونس بلوچ ،عمران خان ،یوسفی بلوچ اور دیگرنے کوئٹہ میں احتجاج کے دوران ایس بی کےکے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے دھرنے کے دوران ان کے کیمپ کے پر دھاوا بولنے ،رہنمائوں کی احتجاجی کیمپ سے گرفتاری اورپھر پریس کلب میں گھس کر پریس کانفرنس کے لیے آنے والےرہنمائوں کی گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔اپنے حق کےلیے آواز بلندکرنےوالوں کو بہ زور بندوق چھپ کرانے کی کوشش ،دھونس دھمکی اور گرفتاریاںبد ترین آمریت ہے ۔نوجوانوں کو روزگار دینا ،لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ،امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،لیکن بلوچستان کی موجودہ حکومت اپنی یہ ذمہ داریاں پوری کرنے میں پوری طرح ناکا م ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پریس کلب پر دھاوا بولنا ،پیکا قانون ،صحافیوں پر قدغن ،ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کرنا حکومت ہٹ دھرمی ،آمریت ،بوکھلاہٹ کو ثابت کرتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس بی کے گرفتار رہنمائوں کو جلد رہا کیا جائے ۔پریس کلب پر دھاوا بولنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔