کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک میں گیس کی بندش نہ کی جائے ،جبکہ مارچ میں سرد موسم ختم ہونے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ وفاقی حکومت کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہئے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے انتظامات بہتر کریں۔