• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چشتی نگر میں فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ ارمان ولد شکیل زخمی ہو گیا ،پولیس نے بتایا کہ نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ارمان احمد ولد شکیل احمد کو زخمی کیا ،بروقت گارڈ اورنگزیب ولد غلام یٰسین کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول قبضہ میں لے لیا، لانڈھی تھانے کی حدود جے 17اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 45سالہ خاتون شبانہ زوجہ کامران زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع پر پیش آیا ، لیاری 54نزد برقی گرائونڈ میں فائرنگ کے واقعہ میں 30سالہ اسد علی ولد محمد علی زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید