کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی پہلے ہی متاثر تھی کہ اتوار کو پپری پمپنگ اسٹیشن پراچانک بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہو گیا جس کے باعث تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 14.5 ایم جی ڈی پانی کمی کا سامنا ہوگا اور لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہوں گے،دریں اثناء ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ پپری پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی میں جزوی تعطل پیش آیا کے الیکٹرک کا عملہ خرابی کی درستگی کے لیے موجود اور متحرک رہا اور فالٹ کی درستگی کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔