کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ کرم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات درست ہونے کے بجائے مزید کیوں بگڑے جارہے ہیں،علماء و اکابرین سے رابطے بڑھائے جائیں، جرگوں کے اتفاق رائے کے باوجود امدادی قافلوں پر ہونیوالے حملے انتہائی تشویشناک ہیں چار ماہ سے آمد و رفت کیلئے راستے بند ہیں اور انسانی المیہ وجود میں آچکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فرقہ وارانہ مسائل کے خاتمے کیلئے ان علماء و اکابرین سے رابطے بڑھائے اور ان کی خدمات لی جائیں جنہوں نے ہمیشہ اتحاد وحدت کا علم بلند کیا۔