کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی شہر میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رہی،2100 سے زائد فیڈرز سے شہر اور متصل علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔کے الیکٹرک کا فیلڈ عملہ شکایات کی درستگی کے لئے ہمہ وقت تعینات ہے۔