• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کمپنی اپنے جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے لیے سوئی گیس کی سپلائی کے اپنے جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد میں پہلے روزے ہی ناکام ہو گئی ہے،سندھ کے مختلف اضلاع بلخصوص کراچی کے بیشمار علاقوں سے گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر کی شکایات موصول ہوئی ہیں، وزیر اعظم اس صورتحال کا نوٹس لیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید