کراچی (پ ر) دنیا کی تاریخ میں انسانی حقوق کی بات کرنا ہر دور میں جوئے شیر لانے کے مترادف رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر توصیف احمد اور ڈاکٹر عرفان کی نئی تصنیف شدہ کتاب "انسانی حقوق کا ارتقاء اور تصورات" کی تقریب رونمائی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مسرور احسن،پاکستان اسٹڈی سرکل کے سربراہ ڈاکٹر جعفر احمد، زیبسٹ کے ڈاکٹر ریاض شیخ دانشور سہیل سانگی، سماجی رہنما مہناز رحمان او ویرو کے امین ذوالفقار شامل تھے۔ جنھوں نے اس کتاب کی اہمیت، افادیت پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا۔