• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹورازم پلان، 170 سیاحتی مقامات بحال کرنیکی منظوری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے سب سے بڑے اور جامع ٹورازم پلان ، 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اوربحالی اورپنجاب کی پہلی ٹورازم اینڈ ہیر یٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں چھانگا مانگا فارسٹ پارک اور لال سوہانرا نیشنل پارک کو ایکو ٹورازم کے فروغ کے لئے ڈویلپ کرنے پر اتفاق کیا گیا، لاہور، ملتان، بہاولپور، چکوال اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں ٹورازم سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار کر لی گئی ہے جس سے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی، ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ ، فوڈ اور دیگر سروسز،چیٹ بوٹ سے مفید معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی،ٹورازم پلان کے تحت پنجاب بھر میں مذہبی،تاریخی، قدیمی ورثہ، اثار قدیمہ اور ایکوٹورازم کو فروغ دیا جائے گا۔ قدیمی تہذیب سے قربت کا احساس دلانے کے لئے سیاحوں کے لئے ٹورسٹ ویلج بھی بنائے جائیں گے۔ ٹورازم ٹریل بھی تیار کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید