اسلام آباد (ساجد چوہدری) وائرلیس انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی اے پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں براڈ بینڈ کی ترقی کو بڑھانے کیلئے مقامی لوپ لائسنسنگ کو جدید بنایا جائے ایس ڈی این ،وی او آئی پی ،این ایف وی اور کلاوڈ بیسڈ نیٹ ورکس کے استعمال کی اجازت دی جائے ، خصوصاً دیہی اور پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی توسیع کو فروغ دینے کیلئے براڈ بینڈ صرف مقامی لوپ لائسنس متعارف کرائے جائیں، ایسوسی ایشن نے پی ٹی اے کو لوکل لوپ لائسنسنگ رجیم کے حوالے سے اہم سفارشات پیش کی ہیں جس میں ایک جدید ، ٹیکنالوجی نیوٹرل فریم ورک پر زور دیا گیا ، جو براڈ بینڈ کی توسیع ، جدت اور منصفانہ مسابقت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، لوکل لوپ لائسنسنگ پر پی ٹی اے کے مشاورتی پیپر کے جواب میں ایسوسی ایشن نے لوکل لوپ لائسنس دہندگان کیلئے پرانی لازمی وائس سروس کی ضروریات کو ختم کرنے اور ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو تیز کرنے کیلئے لوکل لوپآئی ایس پی لائسنس متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ۔