• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول کی کراچی میں کامسٹس یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کی ہدایات دیدی ہیں جس پر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے جلد کام شروع کرائے گی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام کے مطابق فزیبلٹی سٹڈی کی بنیاد پر مجوزہ کیمپس کیلئے زمین اور عمارت قائم کرنے کا پی سی ون تیار ہو گا جو منظوری کے لئے متعلقہ فورم پلاننگ ڈویژن کو بھجوایا جائے گا، وزارت کے حکام کے مطابق کراچی جتنا بڑا شہر ہے اس کیلئے جتنی بھی یونیورسٹیاں ہوں کم ہونگی، یونیورسٹی کیمپس کیلئے سرکاری زمین کے حصول کیلئے کوشش کی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید