کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کا مقبول ترین مارننگ شو ”جیو پاکستان‘‘ماہِ رمضان کی روحانی اور سماجی رونقوں کو دوبالا کر رہا ہے۔ اس شو میں ماہ رمضان کی مناسبت سے مختلف سیگمنٹس شامل کیے گئے ہیں جو ناظرین کو ماہ رمضان اور ملک کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور معلوماتی مواد بھی فراہم کررہا ہے۔ شو میں ہر روز مختلف موضوعات پر ماہرین اور مہمانوں کی رائے لی جاتی ہے، جبکہ قومی مسائل پر سنجیدہ اور معنی خیز گفتگو بھی پروگرام کا خاصہ ہے۔ رمضان المبارک کے خصوصی سیزن کے پیش نظر ’جیو پاکستان‘ کے نشر ہونے کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اور اب یہ روزانہ شام 4 بجے پیش کیا جارہا ہے۔