کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک کو مالی سال 2024ءمیں 30.7 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع،گذشتہ سال کی نسبت 64 فیصد اضافہ ،جے ایس بینک لمیٹڈ نے ،مالی سال 2024ء میں بھی ،پائیدار ترقی اور جدید مالیاتی حل کے ذریعے خود کو مستحکم کرنا جاری رکھا اور ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ اس کے نتیجے میں بینک نے سال کو دوران 30.7 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ مالی سال 2023ء میں یہ 18.7 ارب روپے تھا ۔ اس طرح ،اس سال کے منافع میں 64 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ انفرادی بنیادوں پر اسی سال قبل از ٹیکس منافع 6.4 ارب روپے رہا۔بینک کےمجموعی مالی گوشواروں کے مطابق منافع میں 87.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے 39.5 ارب روپے کے مقابلے میں 73.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ مارک اپ میں 67.8 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 221.5 ارب روپے تھی اور سال بہ سال مارک اپ کے اخراجات میں 59 فیصد اضافے پرقابو پانے کے لیے فنڈنگ پول کو بہتر بنایا گیا ۔ مزید برآں غیر مارک اپ آمدنی 23.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16.28 ارب روپے تک پہنچ گئی۔