• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی غیر قانونی تنظیم ہے، اکاونٹس فریز کئے جائیں، اکبر ایس بابر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء اکبر ایس بابرنے کہا کہ تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن کا ڈرامہ رچایا ، پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے ان کے اکاونٹس فریز کئے جائیں،جو پارٹی اپنے اندر جمہوریت نہیں لاسکتی وہ ملک میں کیسے جمہوریت لائے گی، الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے۔خودساختہ عہدے لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں کچھ گھس بیٹھیے اپنے مفادات کیلئے پارٹی کو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چند لوگ خودساختہ عہدے لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ تو مکھی مارنے سے پہلے بھی اڈیالہ جاتے ہیں۔ یہ آمریت کے سامنے سجدہ کرتے ہیں تو جمہوریت کیسے آئے گی؟
اہم خبریں سے مزید