اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے3 سال بعد پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب کو فعال کردیا۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےپیمراکونسل آف کمپلینٹس پنجاب کی چیئرپرسن اور 2ممبران کاتقررکردیا ہے۔ وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کےذریعے ممبران کی تقرری کی سمری کی منظوری لی گئی۔ ڈاکٹر لبنی ظہیر پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب کی چیئرپرسن جبکہ راشدہ سہیل اور زاہد مقصود ارکان مقرر کئے گئے ۔پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب مارچ2022سے غیرفعال تھا۔ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب میں مزید3ممبران کا تقررکرنےکا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔