• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔مچھر کالونی کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید