• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانی طحہ برطانیہ کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک سے تھیٹر لیب میں ایم اے ڈگری لینے والی پہلی پاکستانی

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) ہانی طحہ نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ (رادا)سے تھیٹر لیب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔اس سے قبل واحد پاکستانی ضیاء محی الدین نے (رادا) سے بی اے کی سند حاصل کرچکے ہیں ۔رادا1904 میں اپنے قیام کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی ایکٹنگ اکیڈمی کے طور پر سراہنے والے اداکاروں کے لیے مقدس پتھر ہے۔ رادا سے اپنی تعلیم مکمل کرنے والوں کا خیال ہےکہ رادامیں جانا آکسفورڈ، کیمبرج، ہارورڈ یا اسٹینفورڈ میں جانے سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ ہر سال محظ28طالب علموں کو اداکاری کی تعلیم کے لئےBAجبکہ 18 طالب علموں کوMA میں قبول کرتا ہے ہانی پاکستان کی پہلی شخصیت ہے جس نےRADAسے ایم اے کیا ہے۔اس سال ہانی 16 طالب علموں پر مشتمل ایک چھوٹی کلاس میں شامل تھی جوRADAمیں کورس لیڈرز کی قیادت میں پانچ قدمی آڈیشن اور انٹرویو کے عمل کے ذریعے عالمی سطح پر منتخب کی گئی تھی۔ وہRADAمیں واحد مسلمان بھی تھیں اور تاریخی طور پر پہلی پاکستانی طالب علم کی نمائندہ تھیں۔ ہانی نے اپنی اداکاری کی باقاعدہ تربیت نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں ضیا محی الدین کی سرپرستی میں شروع کی، جو کہRADAکے سابق طالب علم تھے۔
اہم خبریں سے مزید