• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض سے لاہور کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔مسافر کو مسقط کے استپال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد کی فراہم کی گئی، پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق ریاض لاہور کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے ریاض سے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
اہم خبریں سے مزید