• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹک جزیرے کے قریب پھنس گیا

پیرس (اے ایف پی ) دنیا کا سب سے بڑا بر فانی تو دہ ایک دور دراز انٹار کٹک جزیرے پر چڑھ آیا ہے ۔ منگل کو یہاں ایک ریسر چ آگنائز یشن نے بتایا کہ ایک زبر دست بر فانی تو دہ جس کا حجم لندن کے رقبے سے دگنا اور وزن ایک ٹر یلین ٹن ہے ۔ وہ 2020ء سے انٹار کٹکاکے شمال سے جنوب میں جارجیا جزیرے بہاؤ کے ساتھ آہستہ آہستہ رواں ہے ۔ جس سے یہ خدشہ ہے کہ یہ جزیرے سے ٹکر ا سکتا ہے یا اطراف کے کم گہرے پانی میں دھنس سکتا ہے ۔ جس سے بحری مخلوق پینگوئن اور سیل کی اپنے بچے پالنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے ۔ تا ہم گزشتہ یکم مارچ سے ایک بیان کے مطابق یہ بر فانی تو دہ جزیرے سے73کلو میٹر 45میل فاصلے پر پھنس کر رہ گیا ہے ۔ برٹش انٹار کٹک سروے (بی اے ایس) کے مطابق یہ تودہ اگر پھنسا رہتا ہے تو اس مقامی آبی حیات کو کوئی نمایاں خطرہ نہیں ہوگا ۔ بی اے ایس کے او شیا نوگرافر اینڈ یو مائز نے کہا کہ گزشتہ چند داہائیوں سے یہ راستہ اختیار کرنے اکثر بر فانی تو دے ٹوٹ کر پگھل اور بکھر کر غائب ہو سکتے ۔ اینڈ ریو مائرز نے 2023ء کے اواخر میں اس تو دے کو شناخت کرکے مصنوعی سیارے کی مدد سے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید