• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں4265کانسٹیبلوں کی بھرتی، اضلاع کیلئے سیٹوں کی منظوری

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں4ہزار 265کانسٹیبلوں کی بھرتی، اضلاع کے لئے سیٹوں کی منظوری دے دی گئی ۔ صوبہ بھر میں کانسٹیبلوں اور لیڈی کانسٹیبلوں کی بھرتی کاعمل جاری ہے جس کے لئے جسمانی پیمائش اور دوڑ کامرحلہ مکمل کرلیاگیاہے جب کہ تحریری امتحان ہونا باقی ہے۔اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے تمام 37اضلاع کے لئے سیٹوں کی منظوری دے دی ۔ منگل کو ڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی جانب سے پنجاب کے تمام ضلعی پولیس افسروں کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی جاری بھرتیوں کے لئے سیٹیں مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سب سے زیادہ 710سیٹیں لاہور پولیس کے لئے رکھی گئی ہیں ۔راولپنڈی ریجن کے پانچ اضلاع کے لئے 708سیٹیں مختص کی گئی ہیں ،ان میں ضلع راولپنڈی کو 203،مری کو32،جہلم کو 108،اٹک کو 177، اورچکوال وتلہ گنگ کو 188سیٹیں دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید