• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار چوہدری سے دوستی کا نہیں رومانس کا رشتہ ہے: وینا ملک


نامور اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ شہریار چوہدری سے دوستی کا نہیں رومانس کا رشتہ ہے۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے۔

وینا ملک نے آڈیئنس کی جانب سے پوچھے گئے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے ہیں اور اپنے کیریئر، مشکل حالات، پیشہ ورانہ و نجی زندگی پر کھل کر بات کی ہے۔

وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے لیے ہمسفر کی تلاش کے دوران مرد کے کردار اور اس کی فطرت پر زیادہ توجہ دیں، انسان کی فطرت کبھی نہیں بدلتی ہے، زندگی میں سکون کے لیے اچھے مرد کا انتخاب ضروری ہے۔

اداکارہ نے ہمسفر سے متعلق اپنی خواہشات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں حسن پرست ہوں، اگر کوئی بدصورت ہے تو میں کہوں گی کہ وہ بدصورت ہے، میں 5 فٹ 5 انچ کی ہوں، میرے ہمسفر کو 6 فٹ کا ہونا چاہیے، میرے ہمسفر کے 6 نہیں تو 4 پیکس تو ہونے ہی چاہئیں، باقی 2 میں خود بنا لوں گی۔

وینا ملک نے شہریار چوہدری سے متعلق سوال پر بتایا کہ ہم نے پہلی بار انسٹاگرام میسجز پر بات چیت کی تھی، ہم انسٹاگرام کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے ہیں۔

انہوں نے اپنے اور شہریار چوہدری کے رشتے سے متعلق کہا کہ ہم دوست نہیں ہیں، ہمارے درمیان رومانس کا رشتہ ہے، میں نے ابھی شادی نہیں کی ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ شادی سے متعلق ابھی سوچا نہیں ہوں، میں شادی کے معاملے میں تاحال تذبذب کا شکار ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید