پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بتایا کہ شادی کے بعد میری شخصیت میں کافی تبدیلی آئی ہے۔
منال خان نے اپنی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سسرال کے بارے میں بات کی۔
منال خان نے بتایا کہ میرے سسرال میں زیادہ افراد نہیں ہیں اور سب لوگ بہت پرسکون طبیعت کے مالک ہیں، یہاں تک کے گھر میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے بھی بہت آہستہ بولتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں جوائنٹ فیملی میں رہتے تھے تو میں بہت زیادہ زور سے بات کرتی تھی لیکن شادی کے بعد مجھے اپنے گھر کے ماحول سے بالکل مخلتف ماحول ملا ہے تو میری شخصیت میں بہت تبدیلی آئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ کہتی ہیں کہ میں شادی کے بعد بہت بدل گئی ہوں۔
منال خان کی بات کاٹتے ہوئے ایمن خان نے کہا کہ اب تو یہ اکثر مجھے بھی ٹوکتی رہتی ہیں کہ آہستہ بات کروں تو میں چڑ جاتی ہوں کہ بھئی اب میں اپنے گھر میں بھی اونچی آواز میں بات نہیں کر سکتی۔