اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس شیڈول کے مطابق 10مارچ پیر کو منعقد ہوگا۔ کورانفلیشن میں کمی غیراطمینان بخش ہونے کے باعث پالیسی ریٹ نصف سے ایک فیصد کم ہونے کا امکان ہے البتہ اس کا باضابطہ اعلان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کی طرف سے ہونے والا ہے۔ جنوری کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس نے پالیسی ریٹ/ بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد کیا تھا جس کے بعد 30 جنوری کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کا ڈسکائونٹ ریٹ/ بینک ریٹ/ پالیسی ریٹ 13فیصد سے ایک فیصد سٹیٹ بینک نے کم کیا ہے۔