اسلام آباد (فاروق اقدس) فی الوقت آپ اسلام آباد میں ہی قیام کریں ہم آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت پر نالاں اختیار ولی کو یقین دہانی ,مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ کے نئے ارکان کو وزارتوں کا قلمندان سونپنے متعلق صلاح مشوروں میں پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کا معاملہ بھی زیربحث آیا اور اس فیصلے کو اپنی حق تلفی قرار دینے والے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اختیار ولی جو پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست دیکر قومی اسمبلی میں آئے ہیں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تمام تحفظات اور خدشات تفصیل کے ساتھ رکھ دیئے ہیں، جس میں پاکستان تحریک انصاف میں رہتے ہوئے پرویز خٹک کی مسلم لیگی قائدین کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی حیثیت سے مسلم لیگ (ن) کے خلاف اقدامات بھی گنوائے۔