اسلام آباد (فاروق اقدس) ڈونلڈ ٹرمپ کا منصب صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب ایک گھنٹہ 39 منٹ 31 سیکنڈ طویل تھا، یہ کسی بھی امریکی صدر کا طویل ترین خطاب ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ بل کلنٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1993 میں ایک گھنٹہ 5 منٹ طویل خطاب کیا تھا، امریکی صدر نے معاشی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر ’امریکا فرسٹ‘ کا نعرہ لگا دیا۔