• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس، 3 اہم اداروں کے سربراہوں کی تقرریاں کئی ماہ سے تعطل کا شکار

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت تین اہم اداروں PSQCA، سائنس فائونڈیشن اور PNAC کے سربراہوں کی پوسٹوں کیلئے بھرتیوں کا پراسس کئی ماہ پہلے مکمل ہو جانے کے باوجود بھی متعلقہ فورمز سے تاحال ان پوسٹوں پر تقرری نہیں ہو سکی اور ادارے بغیر سربراہوں کے ہی چل رہے ہیں ، کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق سب سے پہلے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے ڈائریکٹر جنرل کی ایم پی ون سکیل کی پوسٹ کیلئے وزارت نے امیدواروں کے انٹرویوز وغیرہ کا پراسس مکمل کر کے تین امیدواروں کا پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا تھا ، پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پچھلے دو سال سے خالی ہے۔
اہم خبریں سے مزید