• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبردار؛ ہیکرز ملیوئیر وائرس سے کرپٹو کرنسی والیٹ ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) شہری خبردار ہوجائیں ،ہیکرزملیوئیروائرس کی مددسے کرپٹوکرنسی والیٹ ڈیٹاچرانےکے لیے سرگرم ہوگئے۔ لیوما اسٹیلرنامی وائرس لاگ ان، براوزرانفارمیشن اور کرپٹوکرنسی والیٹ ڈیٹاچراسکتا ہے۔وائرس سے چوری شدہ معلومات اورڈیٹاکوہیکنگ فورمزپرفروخت کیاجاسکتاہے-کابینہ ڈویژن کےتحت پاکستان سائبرایمرجنسی ریسپانس ٹیم نےایڈوائزری جاری کردی ۔ ایڈوائزری میں اداروں کو اہم ڈیٹا کا باقاعدہ بیک اپ اور ریکوری کےعمل کی تصدیق، حملوں کی روک تھام کے لیےتمام سسٹمز کواپ ڈیٹ،ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنانے اورسائبر سیکیورٹی دفاع کومضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید