• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، FBR افسران کی گریڈ 22 میں ترقی پر حکم امتناع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے افسران کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس 12 مارچ تک روک دیا گریڈ 21کی افسر شاہ بانو کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر اور پرائم منسٹر آفس سیکرٹری کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم ۔ایف بی آر کی گریڈ 21 کی افسر شاہ بانو نے مسلسل ایس ڈی او سٹیٹس کیخلاف اور گریڈ 22میں ترقی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے شاہ بانو کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر اور پرائم منسٹر آفس سیکرٹری کوبیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دیا ۔
اہم خبریں سے مزید