• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیرندی پر قیوم آباد تا کورنگی کراسنگ پل کی تعمیر میں تاخیر، لاگت بڑھ گئی

کراچی(طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر) ملیر ندی پرقیوم آباد تا کورنگی کراسنگ کاز وے کی لاگت بڑھ کر6 ارب28 کروڑ روپے ہو گئی جبکہ اس منصوبے کی ابتدا ئی پی سی ون کاسٹ4 ارب 25 کروڑ روپےتھی پل اپنے وقت مقررہ پر مکمل بھی نہیں ہو سکے گاذرائع اس کی وجہ حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز کا بروقت نہ ملنا بتاتے ہیں اسے جون 2025 میں مکمل ہو ناتھالیکن اب یہ اگست2025 مکمل ہو سکے گااس کی پراگرس رپورٹ55 فی صد ہے اس کاسنگ بنیاد سید ناصر حسین شاہ اورمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےرکھا تھا ابتدا میں بھی منصوبہ ڈیزائن فائنل نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار رہا درمیان میں کام کی رفتار تیز ہوئی اور اسے مارچ 2025 میں مکمل کئے جانے کا دعویٰ سا منے آیالیکن اب ذرائع کا کہنا ہے ٹھکیدار کمپنی کو فنڈزکا اجرا سست ہونے پرگزشتہ تین ماہ میں پل کی تعمیر پر کام کی رفتار کم رہی جس کے باعث اس کی تکمیل رواں سال اگست بتائی جا رہی ہے واضح رہے قیوم آباد سے کورنگی لانڈھی اور دیگر آبادیوں کو جانےوالی بڑی تعداد ملیر ندی کے اس راستے کو استعمال کرتی ہے لیکن بارشوں میں یہ بند ہو جاتا ہےاور متبادل راستوں کے لئے شہریوں کو بہت زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید