• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے تین افسران کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے تین افسران کو اضافی چارج تفویض کر دیا ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر0485-IR-I/2025* جاری کر دیا گیا جس کے مطابق خالق فاروق میاں (IRS/BS-20) جو اس وقت کمشنر ان لینڈ ریونیو (زون-III)، لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کے عہدے پر فائز ہیں اضافی طور پر کمشنر ان لینڈ ریونیو (زون-IV)، لارج ٹیکس پیئرز آفس، لاہور کا اضافی چارج تفویض کیا گیا جو 28 فروری سے مؤثر ہوگا۔ ڈاکٹر محمد خرم (IRS/BS-19)، جو اس وقت چیف (OPS) (مینجمنٹ/ایچ آر-IR)، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہیں اضافی طور پر چیف (OPS) (ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ)، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا جو 3 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید