اسلام آباد (ساجد چوہدری)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمٰن نے بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس 2025کے دوران گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویون گروپ مسٹر کان ترزیوغلو ،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز ویون سر برانڈن لیوس سی بی ای ، بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو ) کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن اور ٹیلی نار کی سینئر مینجمنٹ ٹیم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے استحکام، ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ اور ٹیلی کام شعبے کی ترقی و ترویج میں تعاون کو بڑھانا ہے، اس موقع پر پاکستان میں فائیو جی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، دریں اثناء چیئرمین پی ٹی اے نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی تعاون اور جدت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔